پی ٹی آئی رہنمائوں کا جھوٹ بے نقاب، اسد قیصر ، مرزا آفریدی سمیت کون کون دھرنے میں شریک اراکین کو کھانا پہنچا رہا ہے؟ حماد حسن نے حقیقت بیان کر دی

اسلام آباد: سینئر صحافی اور تجزیہ کار حماد حسن نے پی ٹی آئی کے دھرنے میں شامل رہنماؤں کے رویے پر سخت تنقید کی ہے اور ان کے دعووں کو حقیقت کے برعکس قرار دیا ہے۔

حماد حسن نے کہا کہ پارلیمنٹ اور خیبر پختونخوا ہاؤس دونوں جگہیں بڑی اچھی ہیں اور وہ پرسوں اور رات بھی وہاں موجود رہے، اور رات بھر وہاں قیام کیا۔

ان کے مطابق کل ناصر عباس نے دعویٰ کیا کہ وہ 24 گھنٹے سے بھوکے ہیں، حالانکہ وہ رات کو سب کے ساتھ کھانا کھا چکے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر اور چار پانچ صحافی دوست بھی موجود تھے۔ حماد حسن کے مطابق کھانے کی فراہمی مکمل طور پر جاری ہے اور پولیس کے ایک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مکمل سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

حماد حسن نے مزید کہا کہ کھانے کی فراہمی میں اسد قیصر کے پی اے اور پی ٹی آئی کے سینٹر مرزا آفریدی شامل ہیں، جبکہ کھانے الجزیرہ فوڈ، سیور فوڈ، میلوڈی اور بعض رہنماؤں کے ذاتی گھروں سے بھی پہنچائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی کھانا فراہم کیا۔ ان کے مطابق ان کو بھوکا تو نہیں رکھا گیا۔

حماد حسن نے کہا کہ چھوٹے کارکن سے لے کر بڑے لیڈر تک پی ٹی آئی میں مسلسل جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ بعض رہنما دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں کھانا نہیں دیا جا رہا، لیکن حقیقت میں کھانے کی فراہمی جاری ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار دنوں سے موٹر ویز اور جی ٹی روڈز بند ہیں، عوام اور ایمبولینسز پھنسے ہوئے ہیں، عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، اور باجوڑ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، مگر قیادت نے اب تک مذمت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایک اسٹیج، دو راستے، شیر افضل مروت کی آمد پر وزیراعلیٰ دھرنا چھوڑ کر بھاگ نکلے

پختونخوا کی سیکیورٹی فورسز اور پولیس قربانیاں دے رہی ہیں، جوان شہید ہو رہے ہیں، لیکن قیادت کی توجہ عوام کی جانب نہیں۔

حماد حسن کے مطابق پی ٹی آئی میں تین گروپ بن گئے ہیں اور ہر گروپ صرف اپنی کرسی کی فکر میں مصروف ہے۔

عوام اور نوجوانوں کی قربانیوں کی کوئی پرواہ نہیں، جبکہ دھرنے میں کھانے اور مظلومیت کی سیاست جاری ہے۔

Scroll to Top