ایک اسٹیج، دو راستے، شیر افضل مروت کی آمد پر وزیراعلیٰ دھرنا چھوڑ کر بھاگ نکلے

اسلام آباد: اسلام آباد میں پختونخوا ہاؤس کے باہر جاری دھرنے کے دوران آج غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں آئی جب شیر افضل مروت وہاں پہنچے۔ عینی شاہدین کے مطابق ان کی آمد پر محمد سہیل خان آفریدی فوری طور پر اپنی نشست سے اٹھے اور دھرنا چھوڑ کر بھاگ نکلے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کا مؤقف ہے کہ جو شخص بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مخلص نہیں، اس کے ساتھ بیٹھنا بھی قبول نہیں کیا جا سکتا۔

وزیر اعلیٰ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ وقتی ردعمل نہیں بلکہ اصولی مؤقف کا عملی اظہار تھا۔ ان کے مطابق جماعت کے اندر وفاداری اور قیادت کے ساتھ مکمل وابستگی بنیادی شرط ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس پیش رفت کو پارٹی کے اندر جاری اختلافات کے تناظر میں اہم قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں بعض بیانات اور رویوں نے قیادت سے وفاداری کے سوال کو دوبارہ موضوعِ بحث بنایا ہے، جس کے اثرات پارٹی کی اندرونی صف بندی پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

دھرنے کے شرکاء کے مطابق وزیر اعلیٰ کا فوری واک آؤٹ کارکنان میں مایوسی پھیل گئی، پاکستان تحریک انصاف ہر بار دھرنوں یا جلسوں میں عوام اور کارکنان کو سڑک پر اکیلے چھوڑ کر قیادت خودبھاگ جاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رہنمائوں کا جھوٹ بے نقاب، اسد قیصر ، مرزا آفریدی سمیت کون کون دھرنے میں شریک اراکین کو کھانا پہنچا رہا ہے؟ حماد حسن نے حقیقت بیان کر دی

جو چند کارکن تھے بیٹے تھے دھرنے وہ بھی وزیر اعلی سہیل آفریدی کی رویے کی وجہ سے دھرنا چھوڑ کر نکل گئے۔

تاحال شیر افضل مروت کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم وزیر اعلیٰ کی بھاگ جانے کی خبر نے سیاسی فضا کو گرم کر دیا ہے اور اسے آئندہ دنوں کی سیاست میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Scroll to Top