رمضان 2026، دنیا میں سب سے طویل اور سب سے مختصر روزہ کہاں رکھا جا رہا ہے؟

دنیا میں سب سے طویل اور سب سے کم روزے کے اوقات زمین کے انتہائی شمالی اور جنوبی علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

سب سے طویل روزے کے اوقات قطبِ شمالی کے قریب واقع ممالک اور علاقوں میں دیکھے جاتے ہیں جن میں گرین لینڈ، آئس لینڈ اور شمالی ناروے شامل ہیں جہاں روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے سے زیادہ ہو سکتا ہے۔

اس کے برعکس سب سے کم روزے کے اوقات جنوبی نصف کرے کے ممالک میں پائے جاتے ہیں جہاں دن کا دورانیہ مختصر ہوتا ہے۔

اس گروپ میں چلی، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں جہاں روزے کا دورانیہ تقریباً 11 سے 12 گھنٹے کے درمیان ہوتا ہے۔

عرب دنیا میں سب سے کم روزے کے اوقات مورونی (کومور) میں تقریباً 12 گھنٹے 45 منٹ، موغادیشو (صومالیہ) میں تقریباً 12 گھنٹے 55 منٹ اور جبوتی میں تقریباً 13 گھنٹے 5 منٹ ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

شمالی افریقہ کے دارالحکومت الجزائر، تیونس اور رباط میں روزے کے اوقات سب سے طویل ہیں جہاں یہ بالترتیب تقریباً 13 گھنٹے 50 منٹ، 13 گھنٹے 52 منٹ اور 13 گھنٹے 55 منٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان میں کھجور کی مارکیٹ میں غیر متوقع صورتحال سامنے آگئی

عرب دنیا سے باہر اسلامی دارالحکومتوں میں سب سے طویل روزے کے اوقات آستانہ (قازقستان) میں تقریباً 15 گھنٹے 30 منٹ، سرائیوو (بوسنیا و ہرزگووینا) میں تقریباً 14 گھنٹے 50 منٹ اور انقرہ (ترکیہ) میں تقریباً 14 گھنٹے 40 منٹ ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

درمیانے درجے کے روزے کے اوقات میں اسلام آباد تقریباً 14 گھنٹے 5 منٹ، تہران تقریباً 14 گھنٹے 20 منٹ اور ڈھاکہ تقریباً 13 گھنٹے 45 منٹ کے ساتھ شامل ہیں۔

اسلامی ممالک میں سب سے کم روزے کے اوقات خطِ استوا کے قریب واقع شہروں میں دیکھنے کو ملتے ہیں، جہاں پورے سال تقریباً یکساں دورانیہ رہتا ہے۔ جکارتہ میں تقریباً 13 گھنٹے 5 منٹ، کوالالمپور میں 13 گھنٹے 10 منٹ، کمپالا میں 13 گھنٹے اور نیروبی میں بھی تقریباً 13 گھنٹے کے روزے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

Scroll to Top