وزیراعظم شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس میں اہم پیشرفت

سپریم کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے درمیان ہرجانے کے کیس میں اہم حکم جاری کیا ہے۔

عدالت نے عمران خان کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا اور شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حکم امتناع جاری کیا اور کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت دی، جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آج عدالت میں دوسری طرف سے کوئی نمائندگی نہیں ہوئی۔

یہ کیس 10 ارب روپے کے ہرجانے کے دعوے سے متعلق ہے جو شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دائر کیا تھا۔

ٹرائل کورٹ میں کیس اب شہادتوں کے مرحلے پر پہنچ چکا تھا، جبکہ پہلے عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے دفاع کا حق محدود کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس ، شہباز شریف کی ویڈیو لنک پر جج اور دیگر کو جنگ جیتنے پر مبارکباد

سپریم کورٹ کے اس حکم کے بعد کیس کی آئندہ کارروائی اور سماعت کا شیڈول جلد متعین کیا جائے گا۔

Scroll to Top