سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واضح کیا ہے کہ پرویز خٹک کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
محمود خان نے کہا کہ سوشل میڈیا اور میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے باوجود پرویز خٹک ہمارے ساتھ وابستہ نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا میں پارٹی کا چیئرمین ہوں، اور پرویز خٹک پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا حصہ نہیں ہیں۔ وہ آزاد حیثیت میں ہیں اور جہاں جانا چاہتے ہیں، جا سکتے ہیں۔
آج میں یہ وضاحت جاری کر رہا ہوں کہ پرویز خٹک کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز سے کوئی تعلق نہیں۔”
سابق وزیراعلیٰ کے اس بیان کے بعد پارٹی میں پرویز خٹک کی حیثیت کے حوالے سے تمام قیاس آرائیاں ختم ہو گئی ہیں۔
یاد رہے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں 2023 میں خیبرپختونخوا میں باضابطہ طور پر نئی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز خٹک ہسپتال میں زیرِ علاج، زخمی حالت میں پہلی تصویر منظرعام پر آ گئی
پرویز خٹک کی نئی سیاسی جماعت کو 57 ارکان کی حمایت حاصل تھی، جس میں محمود خان بھی شامل تھے۔ تاہم، سابق وزیراعلیٰ نے اب پرویز خٹک سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شامل نہیں ہیں۔





