ماہ رنگ بلوچ اور ایمان مزاری کے ’’لاپتہ افراد‘‘ میں شامل ایک اور شخص بی ایل اے کمانڈر نکلا

ماہ رنگ بلوچ گروہ سے تعلق رکھنے والا ایک اور سابق ‘لاپتہ شخص’ نے بلوچستان لبریشن آرمی  (بی ایل اے) میں کمانڈر کے طور پر خود کو ظاہر کر دیا ہے۔

بلوچستان لبریشن آرمی کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق باہوت بلوچ اور دیگر افراد نے ماضی قریب میں سلیم بلوچ کی بازیابی کے لیے احتجاج اور شور و غل مچایا تھا جسے قبل ازیں مسنگ پرسن قرار دیا گیا تھا۔

اب بی ایل اے کے حقال میڈیا کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ وہی سلیم بلوچ واقع میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

اکاؤنٹ باہوت بلوچ جو بلوچ لبریشن آرمی سے منسلک ہے، اس نے سلیم بلوچ کو لاپتہ شخص کے طور پر پیش کرتے ہوئے سوالات اٹھائے ہیں۔

دوسری جانب اسی شخص کی موت پہلے ہی بی ایل اے کے میڈیا ونگ حقال میڈیا کی جانب سے جاری بیانات میں تصدیق شدہ تھی، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں متضاد دعوے گردش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بی ایل اے کے متنازعہ ٹوئٹراکائونٹ ’’بہوت بلوچ‘‘کو معطل کردیا گیا

سرگرم کارکنان ایمان مزاری اور مہرانگ بلوچ نے بھی حالیہ دنوں میں لاپتہ افراد کی مہمات کے تناظر میں سلیم بلوچ کا حوالہ دیا۔

Scroll to Top