خیبرپختونخوا کے شہریوں کے لیے خوشخبری: گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حصو ل کے عمل کو تیز اور آسان بنانے کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کروادی ہے۔

اب ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا مکمل عمل ڈیجیٹل ہو گیا ہے، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں اور مقررہ مراحل مکمل کرنے کے بعد مختصر وقت میں لرنر لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ جدید سہولت خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اور ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ محکمہ کے انتظامی تعاون سے تیار کی ہے۔

اب یہ خدمت دستک موبائل ایپ پر دستیاب ہے، جہاں شہری ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی معلومات درج کریں گے، مطلوبہ فیس آن لائن ادا کریں گے اور ڈیجیٹل تصدیق کے بعد انہیں لرنر لائسنس جاری کر دیا جائے گا۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو طویل قطاروں اور غیر ضروری تاخیر سے نجات دلانا ہے، تاکہ عوام کم سے کم وقت میں قانونی تقاضے پورے کر سکیں۔

مستقبل میں مزید خدمات بھی اسی طرز پر آن لائن منتقل کی جائیں گی تاکہ صوبے میں ای-گورننس کو فروغ دیا جا سکے اور شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا رمضان پیکج: شناختی کارڈ جمع کرائیں اور فوراً 12,500 روپے وصول کریں

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دستک موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، اپنی مکمل معلومات درج کریں، آن لائن فیس ادا کریں اور ڈیجیٹل تصدیق کے بعد فوری طور پر لرنر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔

اس سہولت سے شہریوں کا وقت بچے گا اور لائسنس کا حصول اب آسان، تیز اور محفوظ ہو گیا ہے۔

Scroll to Top