خیبرپختونخوا میں اعلی افسران کے تبادلے

محمد اعجاز آفریدی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ڈائریکٹر جنرل فشریز سمیت 6 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔

اس سلسلے میں محکمہ اسٹبلشمنٹ کی جانب سے جار ی ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبرپختونخوا محمد شفیع مروت کو تبدیل کرکے سینئر ڈائریکٹر فشریز خیبرپختونخوا تعینات کیا گیاہے جبکہ تعیناتی کے منتظر گریڈ 20کے زبیر علی کو ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبرپختونخوا لگایاگیا ہے ۔

سیکشن آفیسر محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبرپختونخوا محمد سہیل خان کو تبدیل کرکے ڈپوٹیشن پرایگزیکٹیو مجسٹریٹ ڈبلیو ایس ایس پی لگایا گیاہے۔

اس طرح تعیناتی کے منتظر گریڈ 17 کے پی ایم ایس حشمت اللہ کو سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ و قبائلی امور تعینات کیاگیا ہے ، تعیناتی کے منتظر عزیز الرحمان کو سیکرٹری ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن دیر اپر تعینات کیاگیاہے۔

اعلامیہ کے مطابق اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 17 کے پی ایم ایس ثناءاللہ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا لگایاگیا ہے۔

Scroll to Top