پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے مقابل افغانستان کے پکتیا صوبے میں واقع پانچ سرحدی پوسٹوں پر قبضہ کر کے وہاں پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے مقابل افغانستان کے پکتیا صوبے میں واقع پانچ سرحدی پوسٹوں پر قبضہ کر کے علاقے میں کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں دو پوسٹیں شوال کے مقابل دو پوسٹیں انگور اڈہ کے مقابل اور ایک پوسٹ زرملان کے مقابل شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے دوران انگور اڈہ کا افغانی ٹرمینل بھی تباہ کر دیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سرحدی حدود کی حفاظت اور علاقے میں سیکیورٹی مضبوط کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سرحدی کشیدگی اور بارڈر مینجمنٹ کے سلسلے میں کی گئی اور پاک فوج نے علاقے میں مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔





