خیبرپختوںخوا کے عوام نے تحریک انصاف کا لانگ مارچ مسترد کردیا، عوامی ردعمل نہ آنے کے بعد پی ٹی آئی نے پرانی ویڈیوز کا سہارا لے لیا۔
لانگ مارچ اور احتجاج کی کال پر جب پورے خیبر پختونخوا میں ایک بندہ بھی باہر نہیں نکلا تو پی ٹی آئی نے پرانی ویڈیوز نکال نکال کر شیئر کرنا شروع کر دیں۔
عوامی ردعمل سامنے نہ آنے کے بعد مایوسی اور ندامت میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ونگ نے عوامی ہجوم کی جعلی ویڈیوز شیئر کرنا شروع کر دی ہیں
عوام کا کہنا ہے کہ وہ دور گیا جب جعلسازی کرکے عام لوگوں کو بیوقوف بنایا کرتے تھے، عوام اب باشعور ہو چکے ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لانگ مارچ کو بڑا دھچکا، کارکنوں نے منہ موڑ لیا، قیادت سر پکڑ کر بیٹھ گئی
پی ٹی آئی کی قیادت بھی خود منظرِ عام سے غائب ہے، پی ٹی آئی کے تاریک دور کے گزر جانے کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا اور امید ظاہر کی کہ صوبے کے حالات اب بہتر ہو جائیں گے اور صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔





