آپریشن غضب للحق، افغان طالبان کے 527 کارندے ہلاک، 755 سے زائد زخمی ہوگئے ،وزیر اطلاعات عطاتارڑ

افغان طالبان کی جارحیت کا موثر طریقے سے جواب دیا گیا،وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے افغان طالبان کی حالیہ جارحیت اور سرحدی صورتحال پر  ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی افواج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا انتہائی موثر اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ افغان طالبان رجیم اس وقت دہشت گرد گروپوں کی پشت پناہی کر رہی ہے اور افغانستان کے اندر ان دہشت گردوں کو باقاعدہ تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پاکستانی افواج نے کارروائی کے دوران افغان فورسز کی بہت سی اہم چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے ۔

افغان طالبان رجیم غیر قانونی رجیم ہے جو طاقت کے بل پر اقتدار میں آئی ،افغان رجیم کی حکومت غیرقانونی اور ناجائز ہے،افغانستان میں خواتین ،بچےاور اقلیتیں بھی اس رجیم سے محفوظ نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ افغان طالبان رجیم اپنے مذمو م مقاصد کیلئے مذہب کا استعمال کرتے ہیں،افغان طالبان رجیم افغان شہریوں کے بنیادی حقوق کو غصب کررہی ہے،افغان طالبان رجیم نے اپنے شہریوں کےتمام حقوق چھین لئے۔

انہوں نے کہاکہ افغان طالبان میں حیثیت کے مطابق تفریق ہے،افغان طالبان میں ایلیٹ،مڈل کلاس اور دبے ہوئے طبقے ہیں۔افغان طالبان میں غلامی کا نظام ہے جو اسلام کے خلاف ہے۔

Scroll to Top