پاک فوج نے 27 فروری 2026 کو جاری کیے گئے آرڈرز کے تحت اہم کیو پی کیو ہدف، آئی اے جی خلیوال پوسٹ، پر کامیاب کارروائی کر کے اسے قبضے میں لیا اور بعد ازاں تباہ کر دیا۔ یہ کارروائی نصف شب کے بعد انجام دی گئی اور پاک فوج کے حملہ آور دستوں نے عین نشانے بازی اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے مکمل کنٹرول حاصل کیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران تمام دستیاب ہتھیاروں کا بھرپور استعمال کیا گیا، جس میں توپخانے (Arty)، ٹینک، اینٹی ٹینک میزائل (ATGM)، 106mm راکٹ، مورٹس اور اے ڈی بی شامل تھے۔ 148 AD اور SOG کے حملہ آور دستوں نے پوسٹ پر کامیابی کے ساتھ قبضہ کر لیا۔
شدت پسند پوسٹ کے گرد موجود بلندیوں سے فائرنگ کر رہے تھے، جنہیں بھی مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور دباؤ میں لایا گیا۔ اس دوران شدت پسندوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا، تقریباً 6 سے 8 شدت پسند ہلاک اور 9 سے 10 زخمی ہوئے، جبکہ بھاگنے والے شدت پسندوں پر بھی مورٹس اور دیگر ہتھیاروں سے حملے کیے گئے۔
پاک فوج کی کامیاب کارروائی کے بعد پوسٹ پر قومی پرچم بلند کر دیا گیا۔ چونکہ مقامی جغرافیہ میں حکمت عملی کے لیے پوسٹ کا کوئی خاص فائدہ نہیں تھا اس لیے پوسٹ کو دھماکے کے ذریعے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
کارروائی کے دوران پوسٹ سے درج ذیل سامان بھی برآمد کیا گیا:ڈبل کیبن ہلکس گاڑی،125cc موٹر سائیکل،شدت پسندوں کے یونیفارمز،مواصلاتی سیٹ،شدت پسندوں کے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات،بوئے ٹریپ شدہ ہتھیار اور گولہ بارود (جسے موقع پر تباہ کیا گیا)
پاک فوج نے اس کارروائی کے ذریعے نہ صرف دشمن کو واضح پیغام دیا بلکہ علاقے میں امن و امان قائم رکھنے اور شدت پسند عناصر کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے بھی اپنی غیر متزلزل صلاحیت کا ثبوت پیش کیا۔





