حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگے پٹرول سے چھٹکارا، حکومت کا الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی کا اعلان
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے 86 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔





