پشاور سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کے گھر پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھر کے مرکزی گیٹ کو نقصان پہنچا۔
رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کے مطابق نامعلوم افراد نے ان کی رہائش گاہ کے گیٹ پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
فضل الہیٰ کا کہنا ہے کہ واقعے میں اہل خانہ محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایم پی اے فضل الہی کا پی ٹی آئی میں اختلافات کی تردیدکردی
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔





