سپریم لیڈر خامنہ ای کی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید، ایرانی سرکاری میڈیا کی تصدیق

ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ہوگئے ہیں۔

ایرانی ذرائع کے مطابق حملے حساس مقامات کو نشانہ بنا کر کیے گئے تاہم نقصانات کی مکمل تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے حوالے سے تاحال کوئی واضح اطلاع سامنے نہیں آئی اور ان کی موجودگی کے بارے میں سرکاری سطح پر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے عارضی طور پر صدارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں آیت اللہ خامنہ ای ہلاک ہو چکے ہیں اور ان کے ساتھ دیگر ایرانی رہنما بھی مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای حملے میں شہید ہو گئے، امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ

ایرانی حکام نے ٹرمپ کے اس بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سپریم لیڈر سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں درست نہیں۔

Scroll to Top