پاکستان پر بڑا سائبر حملہ اسرائیلی موساد اور بھارتی را کا ہاتھ، پاکستان کی سب سے بڑی موبائل ایپ “تماشہ” کو بھی ہیک کر لیا گیا

پاکستان کو بڑے سائبر حملے کا سامنا کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس میں ملک کی معروف موبائل اسٹریمنگ ایپ تماشہ کے بھی متاثر ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

بعض غیر مصدقہ اطلاعات میں اسرائیلی موساد اور بھارتی را کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے تاہم سرکاری سطح پر اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

ذرائع کے مطابق ایپ کی سروس کچھ وقت کے لیے متاثر رہی اور صارفین کو لاگ اِن اور اسٹریمنگ میں مشکلات پیش آئیں۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ملک کے معروف نیوز چینل جیو نیوز کی براہِ راست ٹرانسمیشن کو نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اور بھارتی ہیکرز نے چینل کی نشریات ہیک کر کے افواجِ پاکستان مخالف مواد نشر کیا۔

Scroll to Top