پاکستانی سائبر فورس نے بھارت کے خلاف شاندار جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چینل اے بی پی نیوز کو کامیابی سے ہیک کر لیا۔ اس ہیکنگ کے دوران بھارتی چینل پر پاکستان زندہ باد کے نعرے نشر ہونے لگے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خطاب کے اقتصابات بھی دکھائے گئے۔
ذرائع کے مطابق، ہیکنگ کے بعد بھارتی چینل پر پاکستانی فوج کے مواد کی نمائش بھی کی گئی، جس میں ملکی دفاع اور قومی اتحاد کے حوالے سے اہم پیغامات شامل تھے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں بھارتی ناظرین کے سامنے پاکستانی فوج کی مضبوط موجودگی اور عزم کا عملی مظاہرہ سامنے آیا۔
پاکستانی سائبر فورس کی یہ کامیاب کارروائی سائبر دفاع میں مہارت اور قومی حفاظت کے لیے مکمل تیاری کی عکاسی کرتی ہے۔ اس اقدام کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان سائبر سطح پر کشیدگی میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، تاہم پاکستانی اداروں نے واضح کیا ہے کہ یہ کارروائی جوابی دفاعی حکمت عملی کے تحت کی گئی ہے۔





