خیبر پختونخوا حکومت کی سبسڈی: 2200 روپے لینے کا آسان طریقہ جانیں

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے کے تمام رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالکان کے لیے ایک خصوصی سبسڈی سکیم کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ہر موٹر سائیکل مالک کو 2200 روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

یہ اقدام پیٹرول کی حالیہ مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں اس وقت تقریباً 14 سے 16 لاکھ رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں موجود ہیں اور یہ سبسڈی پیکج صوبائی حکومت کے وسائل سے فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود بی آر ٹی سسٹم کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا تاکہ عام مسافر متاثر نہ ہوں۔

سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر پیٹرول بم گرانے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عید سے پہلے خوشخبری، مارچ کی تنخواہ کب ملے گی؟

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی لانی چاہیے اور صوبوں کو اہم فیصلوں میں اعتماد میں لینا چاہیے۔

اگرچہ سبسڈی کی رقم کا اعلان کر دیا گیا ہے، لیکن یہ رقم موٹر سائیکل مالکان تک کس طریقے سے پہنچائی جائے گی بینک اکاؤنٹس، احساس پروگرام کی طرز یا دیگر ذرائع سے اس کی تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ عام شہری پیٹرول کی مہنگائی کے اثرات سے محفوظ رہیں اور مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Scroll to Top