افغان طالبان کی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے کوہاٹ میں تین سادہ نوعیت کے ڈرون استعمال کرنے کی کوشش کی تاہم افواجِ پاکستان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ڈرون مؤثر انداز میں مار گرائے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواجِ پاکستان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے افغان فتنہ الخوارج سے منسلک دہشت گردوں کے تین ڈرون جدید الیکٹرو میگنیٹک ٹیکنالوجی کی مدد سے مار گرائے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون گرنے کے بعد ملبہ زمین پر گرا جس کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج اور ان کے افغان طالبان حامیوں کی جانب سے کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر چوکس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی ڈرون حملہ، بحرین کی سب سے بڑی آئل ریفائنری سے دھواں اٹھنے لگا
حکام نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی کوئی بھی دہشت گردانہ کارروائی اگر افغانستان سے منسلک پائی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور افغانستان کے اندر موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور ان کے معاون ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا۔





