آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ہے، پاک فوج نے 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے متعدد دہشتگرد ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کابل میں 313 کور کے انفراسٹرکچر کو فضائی حملوں کے دوران تباہ کیا گیا، قندھار میں تراوو دہشتگرد کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں ایئر فیلڈ کی آئل سٹوریج سائٹ اور متعلقہ لاجسٹک انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان نے افغان فتنہ الخوارج کے تین ڈرون کوہاٹ میں مار گرائے
اسی طرح صوبہ پکتیا میں شیرناؤ دہشتگرد کیمپ پر بھی ایک کامیاب فضائی حملہ کیا گیا۔
پاک افواج کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔





