آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملوں کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔
پاک افواج نے 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب افغانستان میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ٹھکانوں سمیت فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
فضائی کارروائیوں میں قندھار میں موجود تراوو دہشتگرد کیمپ کو موثر انداز میں تباہ کیا گیا جبکہ صوبہ پکتیا میں شیرِناؤ دہشتگرد کیمپ پر بھی حملے کیے گئے۔
پاک افواج کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی اور دہشتگرد گروہوں کے ٹھکانوں کو مزید نشانہ بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان میں افغان طالبان اور فنتہ الخوارج کی دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں ملکی اور علاقائی امن کے تحفظ کے لیے کی جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں مزید اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی۔





