افغان طالبان رجیم کے جھوٹے دعوؤں کا پول کھل گیا، دہشتگرد ڈرونز کو اپنی ائیر فورس قرار دے دیا

افغان طالبان رجیم کے جھوٹے دعوئوں کا پول کھل گیا، افغان طالبان رجیم نے دہشتگرد ڈرونز کو اپنی ائیر فورس قرار دے دیا ہے۔

کوہاٹ میں افغان طالبان رجیم اور میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ افغان فضائیہ نے علاقے پر فضائی حملے کیے تاہم سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دعوے حقیقت کے منافی ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی پشت پناہی سے فتنہ الخوارج نے کوہاٹ میں 3 ڈرونز اڑائے جنہیں پاکستان کی مسلح افواج نے موثر الیکٹرانک وار فیئر اقدامات کے ذریعے مار گرایا، ڈرونز کے ملبے گرنے سے دو شہری زخمی ہوئے۔

دہشتگردوں نے آبزرویشن ڈرونز کو بارودی مواد لے جانے کے لیے استعمال کیا جبکہ طالبان رجیم نے ان حملوں کو فضائی کارروائی قرار دے کر خود ذمہ داری قبول کی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان کی نام نہاد وزارت دفاع ماضی میں بھی جھوٹے اور پراپیگنڈا پر مبنی دعوے کرتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان نے افغان فتنہ الخوارج کے تین ڈرون کوہاٹ میں مار گرائے

پاکستان کے ادارے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ سرحدی دفاع کر رہے ہیں اور کوہاٹ میں ناکام ڈرون حملے، طالبان کی جانب سے ذمہ داری قبول کرنا، پاکستان میں دہشتگردی کے اعتراف کے مترادف ہے۔

افغان طالبان اور افغان میڈیا کے دعوے جھوٹے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

Scroll to Top