بنگلادیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی آل راؤنڈر حسین طلعت فیلڈنگ کے دوران کندھے کی شدید انجری کا شکار ہو گئے۔
275 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی اننگز کے دوران یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں حسین طلعت کو انجری کے باعث اسٹریچر کی مدد سے میدان سے باہر منتقل کرنا پڑا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ٹیم کے میڈیکل اسٹاف نے گراؤنڈ میں ہی انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی، تاہم انجری کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو بڑا ہدف دیدیا
ڈاکٹرز کے تفصیلی معائنے کے بعد ہی ان کی انجری کی شدت اور کھیل میں واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے اس میچ میں بنگلادیش کو جیت کے لیے 275 رنز کا ہدف دے رکھا ہے۔





