عباس خان
باجوڑ کی تحصیل برنگ میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ تین بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق یہ حادثہ تنگی غرشموزئی میں پیش آیا جہاں اعجاز اللہ نامی شخص کے مکان کی چھت اچانک زمین بوس ہوگئی۔ واقعے میں اعجاز اللہ کی اہلیہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ملبے تلے دب کر اعجاز اللہ خود اور ان کے تین بچے ابوبکر، صمیہ اور خدیجہ شدید زخمی ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں، جس کے بعد جاں بحق خاتون کی لاش اور تمام زخمیوں کو ملبے سے نکالا گیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز انہیں طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔





