عیدالفطر پر 20 اور 21 مارچ کو عام تعطیلات کا اعلان

Pakistan SCO Summit 2026

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لیے عام تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سے ملک بھر میں 20 اور 21 مارچ کو عیدالفطر کے سلسلے میں عام تعطیلات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر کے سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

یہ تعطیلات 5 روزہ اور 6 روزہ ورکنگ ویک والے تمام سرکاری دفاتر پر لاگو ہوں گی۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر 20 اور 21 مارچ کو ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عید الفطر پر پاکستان ریلوے کا تحفہ! وزیر ریلوے کی ہدایت پر 4 اسپیشل ٹرینوں کا آغاز

حکومت کی جانب سے عیدالفطر کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے جس کے بعد سرکاری ملازمین عید کی تیاریوں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کے لیے وقت گزار سکیں گے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top