آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری،ایک اور پاکستانی اسٹارکی ٹاپ ٹین میں انٹری

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق سلمان علی آغا کی رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگی ہے اور وہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ ابرار احمد تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ ون ڈے کی نئی عالمی درجہ بندی میں بابر اعظم بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ سلمان علی آغا 9 درجہ بہتری کے بعد 9ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ محمد رضوان دو درجہ اور فخر زمان 4 درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب 26ویں اور 31ویں نمبر پر چلے گئے۔

ون ڈے بولرز رینکنگ میں ابرار احمد 4 درجہ تنزلی کے بعد 13ویں نمبر پر چلے گئے ہیں تاہم شاہین آفریدی اور حارث رؤف ایک ایک درجہ ترقی سے بالترتیب 17ویں اور 19ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں سلمان آغا 3 درجہ ترقی سے 10ویں پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کی تیسری پوزیشن ہے جبکہ بابر اعظم 36 اور سلمان علی آغا 39 ویں نمبر پر موجود ہیں، ٹی ٹوئنٹی بولرز کی درجہ بندی میں ابرار احمد کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

Scroll to Top