دیر بالا میں برفباری:کمراٹ ویلی اور سیل گئی جیل نے سفید چادر اوڑھ لی

ناصرزادہ

خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا کے بالائی علاقوں میں سردیوں کے الوداعی ایام میں برفباری کا نیا اور دلکش سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس نے وادی کمراٹ اور سیل گئی جھیل سمیت لواری ٹنل کے نظاروں کو ایک بار پھر مسحور کن بنا دیا ہے۔

موسمِ سرما کے اختتام پر ہونے والی اس تازہ برفباری نے پہاڑوں پر سفیدی کی نئی تہیں جما دی ہیںجس کے نتیجے میں علاقے میں ٹھنڈک کی لہر لوٹ آئی ہے اور سیاحتی مقامات کا حسن جوبن پر پہنچ گیا ہے۔

خاص طور پر سیل گئی جھیل کے گرد و نواح میں برف باری کے بعد کے مناظر فوٹوگرافرز اور قدرت کے دلدادہ افراد کے لیے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سیزن کے آخر میں ہونے والی یہ برفباری جہاں گلیشیئرز کے لیے سود مند ہے، وہیں یہ سیاحت سے وابستہ کاروبار کے لیے بھی ایک تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو رہی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے لواری ٹنل کے اطراف میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ مسافروں کو سردی کی اچانک لہر اور سڑکوں پر ممکنہ پھسلن کے باعث محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Scroll to Top