امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان ثالث کا کردار ادا کررہا ہے، امریکی کابینہ اجلاس میں باضابطہ تصدیق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیرِ صدارت ہونے والے حالیہ کابینہ اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں پاکستان باقاعدہ طور پر ثالث(Mediator) کا کردار ادا کر رہا ہے۔

اجلاس کے دوران کیمرے کے سامنے بریفنگ دیتے ہوئے اسٹیو وٹکوف نے بتایا کہ امریکی انتظامیہ نے صدر کی خارجہ پالیسی ٹیم کے ساتھ مل کر ایک جامع15 نکاتی ایکشن پلان تیار کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے لیے بنیادی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اس سفارتی کوشش کے نتیجے میں اب تک کی بات چیت میں انتہائی مضبوط اور مثبت پیغام رسانی سامنے آئی ہے، جس کا تذکرہ خود امریکی صدر نے بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا تھا۔

Scroll to Top