سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےضلع واشک میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 4 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا ہے۔
ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد علاقے میں ڈکیتی، بھتہ خوری اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ان شرپسند عناصر کا خاتمہ کیا جو مقامی آبادی کے لیے خوف و ہراس اور امن و امان کی صورتحال بگاڑنے کا سبب بنے ہوئے تھے۔





