اقتدار میں آنے کے بعد ٹرمپ کی دولت مزید بڑھ گئی، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز

: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں اضافے اور امریکی معاشی نظام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد ٹرمپ کی دولت تیزی سے بڑھی ہے۔

سینیٹر برنی سینڈرز کے مطابق امریکہ میں امیر افراد مزید امیر ہوتے جا رہے ہیں جبکہ عام شہری وہیں کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کروڑوں ڈالر خرچ کیے جاتے ہیں تاکہ حکومت کو برقرار رکھا جا سکے، جو جمہوری نظام پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں امریکی شہری علاج کے اخراجات برداشت نہ کر سکنے کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں عوام خوراک اور رہائش جیسی بنیادی ضروریات کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران ڈیل چاہتا ہے، ہماری فوج نے مثال قائم کی، مذاکرات جاری ہیں, ٹرمپ

برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ وہ ایسی معیشت کی اجازت نہیں دیں گے جس سے صرف امیروں کو فائدہ پہنچے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ایک ایسا معاشی نظام تشکیل دیا جائے گا جس سے عام امریکی شہری کو حقیقی فائدہ حاصل ہو سکے۔

Scroll to Top