کوہاٹ میں پاکستانی قومی پرچم کی بے حرمتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قومی پرچم کی بے حرمتی کرنے والے کسی شخص کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی، اس بات پر کوہاٹ پولیس نے واضح موقف اختیار کیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں قدیر ولد نجیب اللہ سکنہ بنوں اور ارشاد اللہ ولد سعید احمد سکنہ لکی مروت شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے عید کے تیسرے دن یہ ناپسندیدہ عمل انجام دیا، جس کی ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ملزمان نے اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کیا اور قوم سے معافی بھی مانگی ہے، تاہم قانون کے مطابق کسی بھی صورت میں قومی پرچم کی بے حرمتی کرنے والے کو رعایت نہیں دی جائے گی۔
پولیس نے کہا کہ قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی اور اس طرح کے واقعات کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔





