نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ پر ایمل ولی خان کا شدید ردعمل

فاسٹ بالر نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ پر ایمل ولی خان کا شدید ردعمل

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے متعلق متنازع ٹویٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ حکومت اور ریاستِ پاکستان کو نسیم شاہ پر تاحیات بین لگانا چاہیے، انہیں کرکٹ کے میدان کے قریب بھی نہیں آنے دینا چاہیے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی نسیم شاہ کے خلاف انضباطی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ان پر دو کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

پی سی بی کی تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے قرار دیا کہ نسیم شاہ نے سنٹرل کنٹریکٹ اور سوشل میڈیا پالیسی کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

اگرچہ نسیم شاہ نے کمیٹی کے سامنے غیر مشروط معافی مانگی تھی تاہم بورڈ نے پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھنے کے لیے جرمانے کی سزا برقرار رکھی ہے۔

پی سی بی نے نسیم شاہ کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو بھی فوری طور پر برطرف کر کے بلیک لسٹ کر دیا ہے جس کے بعد وہ کسی بھی پی سی بی کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی کے ساتھ کام کرنے کے اہل نہیں رہیں گے۔

Scroll to Top