وزیراعلیٰ بننے سے پہلے سہیل آفریدی واسکٹ بیچتے تھے، جلد دوبارہ دکان پر جائیں گے، شیر افضل مروت

ممبر قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ بننے سے پہلے واسکٹ فروخت کرتے تھے اور عنقریب دوبارہ اسی دکان پر واپس چلے جائیں گے۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ یہ صوبہ سہیل آفریدی کا نہیں ہے اور انہیں اس حوالے سے خوش فہمی ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانی کسی ایک فرد کی ملکیت نہیں ہوتی بلکہ عوام کے اعتماد سے چلتی ہے۔

گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے مزید کہا کہ پارٹی کی موجودہ قیادت نہ خود کوئی کام کرتی ہے اور نہ ہی دوسروں کو کرنے دیتی ہے۔

شیرافضل مروت نے سابق وزیر اور رکن اسمبلی علی امین گنڈا پور کو پارٹی میں واپس لانے کے حوالے سے کہا کہ اس کے لیے پارٹی کو انہیں راضی کرنا ہوگا، کیونکہ سابقہ قیادت نے علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے لیے الزام تراشیاں کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور چین کی مشترکہ حکمت عملی، 5 نکاتی فارمولے کا اعلان

انہوں نے سہیل آفریدی کے بارے میں کہا کہ ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے جو پرائمری اسکول بھی نہیں چلا سکتا اور 6 ماہ میں اپنی کابینہ بھی تشکیل نہیں دے سکا۔

شیرافضل مروت نے واضح کیا کہ جب تک علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر کو پارٹی میں آگے نہیں لایا جاتا، پارٹی آگے نہیں بڑھ سکتی۔

Scroll to Top