پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 7 اپریل کو صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد عوام میں صحت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کو فروغ دینا ہے۔ صحت صرف بیماری سے پاک ہونے کا نام نہیں بلکہ یہ جسمانی، ذہنی اور سماجی طور پر مکمل تندرستی کا نام ہے۔

صحت کا عالمی دن سب سے پہلے 1950ء میں منایا گیا۔ 1948ء میں عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کے ذیلی ادارے ہیلتھ اسمبلی نے ہر سال 7 اپریل کو صحت کا عالمی دن منانے کی منظوری دی، جس کے بعد دنیا بھر میں یہ دن منایا جانے لگا۔

پاکستان میں وزارت صحت، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، طبی تنظیموں اور این جی اوز کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ شہریوں کو صحت مند زندگی گزارنے کے سنہری اصولوں کے بارے میں آگاہی دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی اور اپنے خاندان کی صحت بہتر بنا سکیں۔

عالمی نظام صحت کو دورِ حاضر میں متعدد پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔ وسائل کی کمی، تحقیقی شعبے میں محدود صلاحیت اور گورننس کے مسائل صحت کے چیلنجز کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ذمہ داری ہے کہ عالمی سطح پر صحت کے نظام میں بہتری لائے اور اصلاحات متعارف کرائے۔

ماہرین صحت کے مطابق لوگ شدید بیماریوں کے امکان سے تناؤ محسوس کرنا فطری ہے، اور اس کے نتیجے میں صحت کے بحران کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ابھی اپنی الیکٹرک بائیک حاصل کریں، بالکل بغیر سود ۔جانیں کیسے

اگرچہ زیادہ تر لوگ جسمانی بیماریوں کی علامات اور علاج کے اختیارات سے واقف ہیں، لیکن بہت سے افراد اپنی روزمرہ صحت کا خیال رکھنے کے درست طریقوں سے ناواقف ہیں۔

پاکستان میں ہر سال ہزاروں بچے پینے کا صاف پانی نہ ہونے اور غذائی قلت کے سبب زندگی سے محروم ہو جاتے ہیں، جس سے صحت کے مسائل کی سنگینی واضح ہوتی ہے۔

اس تناظر میں صحت کے حوالے سے آگاہی پھیلانا اور عوام کو صحت مند زندگی کے اصول سکھانا ملکی سطح پر بے حد ضروری ہے۔

Scroll to Top