پاکستان میں مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار روپے کی کمی کے بعد 488,462 روپے پر پہنچ گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2,572 روپے گھٹ کر 418,777 روپے ہوگئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 7,744 روپے پر برقرار رہی۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر سستا ہو کر 4,657 ڈالر پر آ گیا۔
سونا اور چاندی کی قیمتوں میں یہ کمی سرمایہ کاروں اور صارفین کے لیے خوشخبری ہے، تاہم مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باعث قیمتوں میں مزید رد و بدل ممکن ہے۔





