ایران امریکہ مذاکرات، نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے لیے روانہ

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے تاریخی امریکہ ایران مذاکرات میں شرکت کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس واشنگٹن سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ نے ہمیں مذاکرات کے حوالے سے کافی واضح ہدایات دی ہیں۔

نائب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سمجھتے ہیں ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت ہوں گے،اگر ایرانی نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں تو ہم بھی تیار ہیں۔

نائب امریکی صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر امریکا کی نمائندگی کریں گے جبکہ ایران کی طرف سے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اسپیکرباقر قالیباف مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

غیرملکی وفود آج کسی بھی وقت اسلام آباد پہنچیں گے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top