امریکا سے مذاکرات کا نتیجہ کچھ بھی ہو، ایران اپنے عوام کیساتھ کھڑا ہے،ایرانی صدر

Pakistan SCO Summit 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کا نتیجہ کچھ بھی ہو، ایرانی حکومت اپنے عوام کے ساتھ مکمل عزم اور مضبوطی کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان جانے والا اعلیٰ سطح کا وفد ایرانی مفادات کے تحفظ کے لیے پوری قوت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی صورتحال میں عوام کی خدمت میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر سفارتی رابطوں میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ فرانس لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی کی مکمل حمایت کرتا ہے اور خطے کی سلامتی کے لیے تمام متعلقہ ممالک کی شمولیت اور ایک ٹھوس معاہدہ ضروری ہے۔ انہوں نے ایران سے آبنائے ہرمز میں بحری جہاز رانی کی آزادی اور سلامتی فوری طور پر بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اسی سلسلے میں فرانسیسی صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے پائیدار معاہدے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اس دائرہ کار کو فوری طور پر لبنان تک بڑھانے پر زور دیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top