فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں امن کی کوششیں قابلِ تحسین، تاریخ یاد رکھے گی، گورنر خیبر پختونخوا

Pakistan SCO Summit 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے کی جانے والی امن کی کوششیں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

کوہاٹ کے علاقے عظیم باغ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات پر مرکوز ہیں، جن میں پاکستان ایک اہم اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، حتیٰ کہ مخالفین بھی ان اقدامات کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور ملک عالمی سطح پر ایک مثبت اور فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ قومی قیادت نے جس تدبر اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا ہے، اس سے نہ صرف خطے میں امن کی امیدیں بڑھی ہیں بلکہ عالمی برادری میں پاکستان کا وقار بھی بلند ہوا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top