بڑا فیصلہ! آبنائے ہرمز میں نیا کنٹرول نظام، جہازوں سے ٹول وصول کیا جائیگا، ایران

Pakistan SCO Summit 2026

ایران کے نائب وزیر تیل محمد صادق عظیمفر نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں متاثر ہونے والی آئل ریفائننگ صلاحیت آئندہ دو ماہ کے دوران 70 سے 80 فیصد تک بحال ہونے کی توقع ہے۔

ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لاوان ریفائنری کا کچھ حصہ تقریباً 10 دن میں دوبارہ کام شروع کر سکتا ہے، جبکہ مجموعی بحالی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے روسی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئے کنٹرول نظام کے تحت ٹول ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت قومی مفادات کے تحت آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول اور انتظامی نظام قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا، اس لیے ایران اپنی پالیسیوں میں خودمختار حکمت عملی اپنائے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top