ٹرمپ نے حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشتگر د کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کرتاہوں ،
ساڑھے تین سال پہلے داعش نے 13 امریکیوں کو افغانستان میں قتل کیا ، افغانستان میں امریکیوں کو ہلاک کرنیوالا اسوقت امریکا لایاجارہاہے تاکہ وہ امریکہ میں قانون کا سامنا کرسکے ۔
امریکی صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلے طویل ترین خطا ب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انتہا پسند دہشتگرد کیخلاف ہے مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ افغانستان میں دہشتگردی کا بڑا ذمہ دار پکڑا گیا ہے ۔
اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے افغانستان سے انخلا کو انتہائی شرمناک بھی قرار دیا ور کہا کہ یہ فیصلہ امریکا کی پوزیشن اور سکیورٹی پرمنفی اثر ڈالا سکتاہے ۔