مولانا فضل الرحمان اور شاہد آفریدی کے درمیان دلچسپ گفتگو

Pakistan SCO Summit 2026

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ مولانا فضل الرحمان کا ان کے گھر تشریف لانا ان کے لیے باعثِ اعزاز اور مسرت ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ملاقات کے دوران نہایت خوشگوار اور بامعنی گفتگو ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی  نے مزید کہا کہ اس یادگار ملاقات پر وہ مولانا فضل الرحمان کے بے حد مشکور ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top