خیبر :لنڈی کوتل سلطان خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈرائیور اور کمسن بچہ جاں بحق

 ہارون شینواری

ضلع خیبرکی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے سلطان خیل مزرینہ خوڑ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے چلتی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور اور ایک کمسن بچہ جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

پولیس نے بتایا کہ گاڑی میں سوار افراد کی شناخت فیاض، اور ارسلان سکنہ مزرینہ سلطان خیل کے نام سے ہوئی ہے جنہیں نامعلوم مسلح افراد نے ٹارگٹ کر کے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ذمہ داران کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا.

Scroll to Top