تیل کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے جس نے عالمی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جہازوں کو تحویل میں لینے کے واقعات سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کا شدید خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

اس سنگین ہوتی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں خام تیل کی قیمت 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ 97 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 2 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد اس کی 107 ڈالر فی بیرل پر فروخت جاری ہے۔

Scroll to Top