پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل کا اعلان آج کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم مئی کی عوامی تعطیل کے باعث نئی قیمتوں کا فیصلہ آج ہی متوقع ہے۔

ذرائع کا مذید بتانا ہے کہ مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ترجمان اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن نے سوشل میڈیا پر پیٹرول پمپس کی ہڑتال سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال نہیں دی۔

حکام کے مطابق یکم مئی کو ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپس معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور عوام کو ایندھن کی فراہمی بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گی۔

ادھر عالمی سطح پر ایران کے خلاف ممکنہ جنگی کارروائیوں اور آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشات کی وجہ سے تیل کی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

تاہم اب عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کچھ کمی آئی ہے جس کے بعد برینٹ خام تیل 114 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی 104 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے۔

Scroll to Top