چترال: چترال میں معرکۂ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر طلبہ کی جانب سے ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں 2025 میں بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن “بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ” کی تاریخی کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
ریلی میں چترال کے مختلف اسکولوں کے طلبہ نے قومی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر شہر کی مختلف سڑکوں پر مارچ کیا۔
اس دوران شرکاء نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعرے لگائے، جس سے پورا ماحول حب الوطنی کے جذبے سے گونج اٹھا۔
تقریب میں طلبہ، اساتذہ، مقامی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاک افواج کی قربانیوں، شہداء کی خدمات اور دفاعِ وطن کے عزم کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کا جشن منانے کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد
ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق میں کامیابی پوری قوم کی کامیابی تھی اور پاکستانی عوام ہمیشہ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
شرکاء نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ ملکی سلامتی، اتحاد اور دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے اور ہر مشکل وقت میں افواجِ پاکستان کا ساتھ دے گی۔





