شمالی وزیرستان میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کا جشن منانے کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد

پشاور: شمالی وزیرستان میں ’’جشنِ فتح، معرکہ حق کا ایک سال‘‘ کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب میں جی او سی میران شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ضلعی انتظامیہ، معزز عمائدین، مشران، نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

اس موقع پر مختلف اسکولوں کے طلبہ نے ٹیبلوز، ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں، جنہوں نے حاضرین کے دل موہ لیے۔ بچوں کی شاندار پرفارمنس، تخلیقی صلاحیتوں اور جذبہ حب الوطنی کو شرکاء نے بھرپور انداز میں سراہا۔

جی او سی میران شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کی فتح پوری قوم کی کامیابی ہے اور پاک فوج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : معرکہ حق کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مزید بلند ہوا، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ قوم اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان مضبوط اتحاد ہی ملک کی طاقت ہے۔

تقریب کے اختتام پر جی او سی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

تقریب قومی جذبے، اتحاد اور حب الوطنی کے مظاہرے میں تبدیل ہو گئی جہاں شرکاء نے ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے یکجہتی کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

Scroll to Top