پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی

شیراز احمد شیرازی

وزیراعلیٰ محمدسہیل آفریدی کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواکی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی کابینہ میں جلد توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر پارٹی رہنماؤں کے خلاف جاری منفی مہم پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

ارکانِ اسمبلی نے شکوہ کیا کہ ملک سے باہر بیٹھے بعض افراد اور یوٹیوبرز پارٹی قیادت کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں جس پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان عناصر کے خلاف پارٹی کا سوشل میڈیا ونگ منظم کیا جائے گا اور بھرپور جوابی مہم چلائی جائے گی۔

اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ہفتے تحریک انصاف اور تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں خصوصی طور پر بانی چیئرمین کی بہنوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ اس اہم بیٹھک کا مقصد بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور ان کی رہائی کے لیے ایک جامع اور موثر حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔

ارکان نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ موجودہ سیاسی حالات میں سوشل میڈیا پر پارٹی کے بیانیے کا دفاع ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Scroll to Top