خیبر پختونخوا حکومت کا ’’تعلیم کارڈ‘‘ پائلٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا ’’تعلیم کارڈ‘‘ پائلٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

تعلیم کارڈ” پائلٹ پروگرام‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ جس کے تحت 9 اضلاع کے 40 ہزار ایسے طلبہ کو سکولوں میں داخل کرایا جائیگا،جو پہلے کبھی سکول نہیں گئے۔ ان طلبہ کو تعلیم کارڈ کے تحت ہر ماہ ایک ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے

صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کے مطابق پروگرام کی اہلیت غربت سکور کارڈ کی بنیاد پر طے کی جائے گی جبکہ اس منصوبے کے لیے تین ارب روپے کی وزیراعلیٰ انڈومنٹ فنڈ کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔ اس پروگرام کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور جلد ہی ڈیٹا کلیکشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔

تعلیم کارڈ پائلٹ پروگرام کے تحت جن اضلاع میں یہ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے ان میں کوہستان لوئر، کوہستان اپر، کولئی پالس، تورغر، لوئر چترال، اپر چترال، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر، اور جنوبی وزیرستان لوئر شامل ہیں۔

وزیر تعلیم نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کے تحت طلبہ کے لیے عمر کی حد پانچ سال مقرر کی گئی ہے جبکہ اسکول میں 80 فیصد حاضری کو بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔

فیصل خان ترکئی کا کہنا تھا کہ پائلٹ منصوبے کی کامیابی کے بعد اس پروگرام کو پورے صوبے تک وسعت دی جائے گی، اور وقتاً فوقتاً اس میں مزید سہولیات بھی شامل کی جائیں گی۔

انہوں نے اسے خیبر پختونخوا حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام صوبے میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور حکومت کی تعلیم دوست پالیسیوں کا مظہر ہے

Scroll to Top