ملٹری کورٹ کی سزائیں درست قرار، ملزمان کی رہائی کی درخواستیں خارج، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ جاری

عدالت نے نیب خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر انوسٹی گیشن کے تبادلے کا حکم معطل کر دیا

پشاور ہائیکورٹ نے نیب خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر انوسٹی گیشن کے تبادلے کے خلاف درخواست پر حکمنامہ جاری کرتے ہوئے نیب کے 4 فروری کے اعلامیہ کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کے دوران مختصر حکم جاری کیا۔ ہائیکورٹ نے نیب کے 4 فروری کے اعلامیہ کو معطل کرتے ہوئے درخواست گزار کو نیب خیبرپختونخوا میں کام کرنے کی اجازت دے دی۔

درخواست گزار کے مطابق، انہیں نیب راولپنڈی ٹرانسفر کر دیا گیا تھا، حالانکہ 30 جنوری کو عدالت نے فریقین کو تادیبی کارروائی سے روک دیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ان کے خلاف کارروائی کی گئی، جس پر نیب وکلاء نے بتایا کہ درخواست گزار نے راولپنڈی میں عہدہ سنبھال لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرینی ڈاکٹروں کی تنخواہوں کے معاملہ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 4 فروری کا تبادلہ معطل کیا جاتا ہے اور درخواست گزار کو خیبرپختونخوا میں کام جاری رکھنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ مزید برآں، عدالت نے فریقین کو ہدایت کی کہ درخواست گزار کے خلاف انکوائری کا فیصلہ اگلی سماعت تک نہ کیا جائے۔

Scroll to Top