خیبرپختونخوا حکومت کے سمارٹ لاک ڈاؤن پر تحفظات، محکموں سے تجاویز طلب

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مختلف محکموں سے تجاویز طلب کرلی ہیں، جبکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ کاروباری صورتحال کے پیش نظر بازاروں کو رات 9 بجے جبکہ شادی ہالز کو رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

تاہم صوبائی حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق متعلقہ محکموں سے سفارشات طلب کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا سمیت 115 اضلاع میں پولیو مہم شروع، کروڑوں بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ محکموں سے موصول ہونے والی تجاویز اور سفارشات کی روشنی میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں میں تین روز کی چھٹیوں سے متعلق بھی رپورٹس طلب کی گئی ہیں۔ دوسری جانب کاروباری افراد نے موجودہ کاروباری حالات کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت کی ہے۔

Scroll to Top